666. حضرت حصین بن محصن (رض) کی حدیث

【1】

حضرت حصین بن محصن (رض) کی حدیث

حضرت حصین بن محصن (رض) سے مروی ہے کہ ان ایک پھوپھی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں کسی کام کی غرض سے آئیں جب کام مکمل ہوگیا تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا تمہاری شادی ہوئی ہے ؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی کریم ﷺ نے پوچھا تم اپنے شوہر کی خدمت کرتی ہو ؟ انہوں نے کہا کہ میں اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی الاّ یہ کہ کسی کام سے عاجز آجاؤں نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس چیز کا خیال رکھنا کہ وہ تمہاری جنت بھی ہے اور جہنم بھی۔