1062. حضرت فاطمہ ابوعبیدہ کی پھوپھی، اور حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیث

【1】

حضرت فاطمہ ابوعبیدہ کی پھوپھی، اور حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیث

حضرت حذیفہ کی بہن سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا اے گروہ خواتین ! کیا تمہارے لئے چاندی کے زیورات کافی نہیں ہوسکتے ؟ یاد رکھو تم میں سے جو عورت نمائش کے لئے سونا پہنے گی، اسے قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔

【2】

حضرت فاطمہ ابوعبیدہ کی پھوپھی، اور حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیث

حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم کچھ خواتین نبی ﷺ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئیں تو دیکھا کہ ایک مشکیزہ نبی ﷺ کے قریب لٹکا ہوا ہے اور اس کا پانی نبی ﷺ پر ٹپک رہا ہے کیونہ نبی ﷺ کو بخار کی حرارت شدت سے محسوس ہو رہی تھی، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر اپ اللہ سے دعاء کرتے تو وہ آپ کو شفاء دیدیتا ؟ نبی ﷺ نے فرمایا تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت مصیبتیں انبیاء کرام پر آتی رہی ہیں پھر دردہ بدردہ ان کے قریب لوگوں پر آتی ہیں۔