992. حضرت علی بن طلق یمامی (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت علی بن طلق یمامی (رض) کی حدیثیں

حضرت علی بن طلق (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے کسی شخص کی ہوا خارج ہوجائے تو اسے دوبارہ وضو کرلینا چاہیے اور عورتوں کے پاس ان کے پچھلے سوراخ میں نہ آیا کرو کہ اللہ حق بات کہنے سے نہیں شرماتا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔