986. حضرت بدیل بن ورقاء خزاعی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت بدیل بن ورقاء خزاعی (رض) کی حدیث

حبیبہ بنت شریق کہتی ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ تھیں کہ اچانک حضرت بدیل بن ورقاء خزاعی (رض) نبی کریم ﷺ کی عضباء نامی اونٹنی پر سوار آتے نظر آئے وہ منادی کر رہے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے جس شخص نے آج (دس ذی الحجہ کو) روزہ رکھا ہوا ہے اسے اپنا روزہ ختم کرلینا چاہئے کیونکہ یہ کھانے پینے کے ایام ہیں۔