931. ایک خزاعی صحابی (رض) کی روایت۔

【1】

ایک خزاعی صحابی (رض) کی روایت۔

حضرت محرش (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جعرانہ سے رات کے وقت (عمرہ کی نیت سے) نکلے (رات ہی کو مکہ مکرمہ پہنچے عمرہ کیا (اور رات ہی کو وہاں سے نکلے) اور جعرانہ لوٹ آئے صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی کریم ﷺ نے رات یہیں گذاری ہے میں نے اس وقت نبی کریم ﷺ کی پشت مبارک کو دیکھا وہ چاندی میں ڈھلی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔