928. سلیمان بن عمرو کی اپنی والدہ سے روایتیں

【1】

سلیمان بن عمرو کی اپنی والدہ سے روایتیں

حضرت ام سلیمان (رض) سے مروی ہے کہ (میں نے دس ذی الحجہ کے دن نبی کریم ﷺ کو بطن وادی سے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا) اس وقت آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ اے لوگو ! ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچانا اور جب جمرات کی رمی کرو تو اس کے لئے ٹھیکری کی کنکریاں استعمال کرو۔

【2】

سلیمان بن عمرو کی اپنی والدہ سے روایتیں

حضرت ام جندب (رض) سے مروی ہے کہ عرفات سے واپسی پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا لوگو ! اپنے اوپر سکون اور وقار کو لازم کرلو اور جب جمرات کی رمی کرو تو اس کے لئے ٹھیکری کی کنکریاں استعمال کرو۔

【3】

سلیمان بن عمرو کی اپنی والدہ سے روایتیں

حضرت ام عثمان (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے شیبہ کو بلایا اور خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا بیت اللہ میں داخل ہوئے جب آپ ﷺ فارغ ہو کر چلے گئے تو شیبہ بھی واپس چلے گئے اس اثناء میں نبی کریم ﷺ کا ایک قاصد شیبہ کو بلانے کے لئے دوبارہ آگیا وہ دوبارہ حاضر ہوئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں نے بیت اللہ میں ایک سینگ دیکھا ہے تم اسے وہاں سے غائب کردو اور ایک روایت میں یہ بھی اضافہ ہے کہ بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نمازیوں کو غافل کر دے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے البتہ اس روایت میں یہ بھی اضافہ ہے کہ بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نمازیوں کو غافل کر دے۔