907. حضرت عقبہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عقبہ (رض) کی حدیث

حضرت ابو عقبہ (رض) جو اہل فارس کے آزاد کردہ غلام تھے کہتے ہیں کہ غزوہ احد کے موقع پر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ شریک تھا میں نے مشرکین میں سے ایک آدمی پر حملہ کرتے ہوئے کہا اسے سنبھال کہ میں فارسی نوجوان ہوں نبی کریم ﷺ تک بھی یہ آواز پہنچ گئی نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم نے یہ کیوں نہ کہا کہ اسے سنبھال کہ میں انصاری نوجوان ہوں۔