905. حضرت ابوشہم (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت ابوشہم (رض) کی حدیثیں

حضرت ابو شہم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں ایک باندی میرے پاس سے گذری تو میں نے اسے اس کے پہلو سے پکڑ لیا اگلے دن نبی کریم ﷺ نے لوگوں سے بیعت لینا شروع کی اور میں بھی حاضر ہوا تو نبی کریم ﷺ نے مجھ سے بیعت نہیں لی اور فرمایا تم باندی کو کھینچنے والے ہو ؟ میں نے عرض کیا اللہ کی قسم ! آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا چناچہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے بھی بیعت لے لی۔

【2】

حضرت ابوشہم (رض) کی حدیثیں

حضرت ابو شہم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں ایک باندی میرے پاس سے گذری تو میں نے اسے اس کے پہلو سے پکڑ لیا اگلے دن نبی کریم ﷺ نے لوگوں سے بیعت لینا شروع کی اور میں بھی حاضر ہوا تو نبی کریم ﷺ نے مجھ سے بیعت نہیں لی اور فرمایا تم باندی کو کھینچنے والے ہو ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ مجھے بیعت کرلیجئے اللہ کی قسم ! آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا نبی کریم ﷺ نے فرمایا پھر ٹھیک ہے۔