902. حضرت ابوامیہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت ابوامیہ (رض) کی حدیث

حضرت ابو امیہ مخزومی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک چور کو لایا گیا اس نے اعتراف جرم کرلیا لیکن اس کے پاس سے سامان نہیں مل سکا نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا میرا خیال نہیں ہے کہ تم نے چوری کی ہوگی ؟ اس نے دو تین مرتبہ کہا کیوں نہیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کا ہاتھ کاٹ کر میرے پاس اسے واپس لاؤ چنانچھ اس کا ہاتھ کاٹ کر نبی کریم ﷺ کے پاس لے آئے نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا یوں کہو " استغفر اللہ واتوب الیہ " اس نے اسی طرح کہہ دیا " استغفر اللہ واتوب الیہ " نبی کریم ﷺ نے دعاء فرمائی کہ اے اللہ اس کی توبہ قبول فرما۔