875. بنونمیر کی ایک معمرخاتون کی روایت

【1】

بنونمیر کی ایک معمرخاتون کی روایت

بنو نمیر کی ایک بوڑھی عورت کا کہنا ہے کہ میں نے ہجرت سے قبل مقام ابطح میں نبی کریم ﷺ کو خانہ کعبہ کی جانب رخ کر کے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے میں نے آپ ﷺ سے یہ دعاء یاد کی ہے کہ اے اللہ ! میرے گناہوں اور ناواقفی کو معاف فرما۔