822. وہ حدیثیں جو حضرت جابربن عبداللہ (رض) نے ان سے نقل کی ہیں

【1】

وہ حدیثیں جو حضرت جابربن عبداللہ (رض) نے ان سے نقل کی ہیں

حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ ایک آدمی بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آج رات میں نے ایک کام کیا ہے، نبی کریم ﷺ نے پوچھا وہ کیا ؟ اس نے کہا میرے ساتھ گھر میں جو خواتین تھیں وہ کہنے لگیں کہ آپ قرآن پڑھنا جانتے ہو ہم نہیں جانتیں لہٰذا تم ہمیں نماز پڑھاؤ چناچہ میں نے انہیں آٹھ رکعتیں اور وتر پڑھا دیئے اس پر نبی کریم ﷺ خاموش رہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی خاموشی مذکورہ واقعے پر رضا مندی کی دلیل تھی۔

【2】

وہ حدیثیں جو حضرت جابربن عبداللہ (رض) نے ان سے نقل کی ہیں

حضرت جابربن عبداللہ (رض) سے بحوالہ ابی بن کعب (رض) مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں داغا تھا۔