814. موضوع موجود نہیں

【1】

موضوع موجود نہیں

حضرت سمرہ (رض) فرماتے تھے کہ نبی ﷺ نماز میں دو مرتبہ سکوت فرماتے تھے ایک مرتبہ نماز شروع کرکے اور ایک مرتبہ قرأت سے فارغ ہو کر حضرت عمران بن حصین کا کہنا تھا کہ مجھے تو نبی ﷺ کے حوالے سے یہ بھی یاد نہیں ان دونوں نے اس سلسلے میں حضرت ابی بن کعب کی طرف خط لکھا جس میں ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا حضرت ابی بن کعب نے جواب میں حضرت سمرہ (رض) کی تصدیق کی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【2】

موضوع موجود نہیں

حضرت سمرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں نماز کسوف پڑھائی تو (سری قرأت فرمائی) اور ہم نے نبی ﷺ کی آواز نہیں سنی۔

【3】

موضوع موجود نہیں

حضرت سمرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے بائع (بچنے والا) اور مشتری (خریدنے والا اور بیچنے والا) کو اس وقت تک (بیع فسخ کرنے کا) اختیار رہتا ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوجاتے۔

【4】

موضوع موجود نہیں

حضرت ابوبکرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی معاہد کو ناحق قتل کردے اللہ اس پر جنت کی مہک کو حرام قرار دے دیتا ہے۔

【5】

موضوع موجود نہیں

محمد نامی راوی ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا جب وہ آئے تو عبداللہ کو اختیار دے دیا گیا کہ وہ تیس ہزار روپے لے یا چاندی کے برتن لے لے اس نے برتن لینے کو ترجیح دی پھر " دارین " سے کچھ تاجر آئے اس نے اس کے دس حصے تیرہ تیرہ ہزار میں فروخت کردیئے پھر حضرت ابوبکرہ (رض) سے اس کی ملاقات ہوئی کہنے لگا کہ دیکھا میں نے اسے کس طرح دھوکہ دیا انہوں نے واقعہ پوچھا تو اس نے سارا واقعہ بتادیا حضرت ابوبکرہ (رض) نے ان سے فرمایا کہ میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ اسے واپس کردو کیونکہ میں نے نبی ﷺ کو اس طرح کی چیزوں سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔

【6】

موضوع موجود نہیں

【7】

موضوع موجود نہیں

【8】

موضوع موجود نہیں

【9】

موضوع موجود نہیں

【10】

موضوع موجود نہیں

【11】

موضوع موجود نہیں

【12】

موضوع موجود نہیں

【13】

موضوع موجود نہیں

【14】

موضوع موجود نہیں

【15】

موضوع موجود نہیں

【16】

موضوع موجود نہیں

【17】

موضوع موجود نہیں

حضرت جابر بن سمرہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو حجۃ الوداع کے موقع پر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہ دین ہمیشہ اپنے مخالفین پر غالب رہے گا اسے کوئی مخالفت کرنے والا یا مفارقت کرنے والا نقصان نہ پہنچاسکے گا یہاں تک کہ میری امت میں بارہ خلیفہ گزر جائیں گے پھر نبی ﷺ نے کچھ کہا جو میں سمجھ نہیں سکا میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ نبی ﷺ نے کیا فرمایا ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے وہ سب کے سب قریش سے ہونگے۔

【18】

موضوع موجود نہیں

حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو صرف کھڑے ہو کر ہی خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔

【19】

موضوع موجود نہیں

مسنگ

【20】

موضوع موجود نہیں

مسنگ

【21】

موضوع موجود نہیں

مسنگ

【22】

موضوع موجود نہیں

مسنگ

【23】

موضوع موجود نہیں

عاصم بن سفیان ثقفی کہتے ہیں کہ غزوہ ذات السلاسل میں وہ شریک تھے اس موقع پر جنگ تو نہیں ہوسکی البتہ مورچہ بندی ضروری ہوئی پھر جب وہ لوگ امیر معاویہ (رض) کے پاس آئے تو وہاں حضرت ابوایوب (رض) اور عقبہ بن عامر (رض) بھی موجود تھے عاصم نے کہا اے ابوایوب ! اس سال ہم سے جہاد رہ گیا ہے اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ جو شخص مسجد میں نماز پڑھ لے اس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں انہوں نے فرمایا بھتیجے ! کیا میں تمہیں اس سے زیادہ آسان چیز نہ بتاؤں ؟ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص حکم کے مطابق وضو کرے اور حکم کے مطابق نماز پڑھے تو اس کے گذشتہ سارے گناہ معاف ہوجائیں گے عقبہ کیا اسی طرح ہے ؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں !

【24】

موضوع موجود نہیں

حضرت ابوایوب انصاری (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اپنی ضرورت کو اپنے ذہن میں رکھ کر خوب اچھی طرح وضو کرو اور جتنا مقدر میں ہو نماز پڑھو، پھر اپنے رب کی تعریف و بزرگی بیان کرو پھر یہ دعا کرو کہ اے اللہ ! تو ہر چیز پر قادر ہے میں قدرت نہیں رکھتا تو علم رکھتا ہے میں علم نہیں رکھتا اور تو علام الغیوب ہے اگر تو سمجھتا ہے کہ اس کام میں میرے لئے دینی، دنیوی اور اخروی اعتبار سے بہتری ہوگی تو وہی فیصلہ میرے حق میں فرما دے اور اگر اس کے علاوہ کسی اور کام میں میرے حق میں دینی، دنیوی اور اخروی اعتبار سے بہتری ہوگی تو میرے حق میں اس کا فیصلہ فرما۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【25】

موضوع موجود نہیں

حضرت کعب بن عاصم اشعری (رض) سے مروی ہے کہ جو کہ اصحاب سقیفہ میں سے تھے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سفر میں روزہ رکھنا کوئی نیکی نہیں ہے۔

【26】

موضوع موجود نہیں

حضرت سعید بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ ہمارے گھروں میں ایک آدمی رہتا تھا جو ناقص الخلقت اور انتہائی کمزور تھا ایک مرتبہ اس نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا کہ وہ گھر کی ایک لونڈی کے ساتھ " خباثت " کرتا ہوا پکڑا گیا تھا تو حضرت سعد بن عبادہ (رض) نے یہ معاملہ نبی کریم ﷺ کی عدالت میں پیش کیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس پر حد جاری کردو لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ یہ تو اتنا کمزور ہے کہ اگر ہم نے اسے سو کوڑے مارے تو یہ تو مرجائے گا نبی کریم ﷺ نے فرمایا پھر سو ٹہنیوں کا ایک گچھا لو اور اس سے ایک ضرب اسے لگا دو اور پھر اس کا راستہ چھوڑ دو ۔

【27】

موضوع موجود نہیں

حضرت طلق بن علی (رض) سے مروی ہے کہ مسجد نبوی کی تعمیر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ میں نے بھی حصہ لیا ہے نبی کریم ﷺ (میرے متعلق صحابہ کرام (رض) سے) فرماتے تھے کہ گارا اس یمامی کے قریب کرو کیونکہ یہ تم سے اچھے طریقے سے لگا رہا ہے اور تم سے زیادہ مضبوط کندھے والا ہے۔

【28】

موضوع موجود نہیں

حضرت طلق (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران قبیلہ عبدالقیس کے " صحار " نامی آدمی آئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ ہم اپنے علاقے میں پھلوں سے جو شراب بناتے ہیں اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے اس سے اعراض فرمایا حتیٰ کہ انہوں نے تین مرتبہ یہی سوال دہرایا حتیٰ کہ نبی کریم ﷺ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے نماز سے فارغ ہو کر پوچھا کہ نشہ آور چیزوں کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے ؟ تم خود بھی اسے نہ پینا اور اپنے کسی مسلمان بھائی کو بھی نہ پلانا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے کہ جو آدمی بھی اس کے نشے سے لذت حاصل کرنے کے لئے اسے پیتا ہے اللہ اسے قیامت کے دن اپنی پاکیزہ شراب نہ پلائے گا۔

【29】

موضوع موجود نہیں

حضرت عمارہ بن حزم (رض) (یا عمرو بن حزم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے مجھے کسی قبر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جبکہ میں نے اس کے ساتھ ٹیک لگا رکھی تھی نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا قبر سے نیچے اترو صاحب قبر کو اذیت نہ دو تاکہ کوئی تمہیں اذیت نہ دے۔

【30】

موضوع موجود نہیں

محمد بن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ جب حضرت عمار بن یاسر (رض) شہید ہوئے تو عمرو بن حزم (رض) حضرت عمرو بن عاص (رض) کے پاس گئے اور انہیں بتایا کہ حضرت عمار (رض) شہید ہوگئے ہیں اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ عمار کو ایک باغی گروہ قتل کر دے گا۔

【31】

موضوع موجود نہیں

حضرت عمرو بن حزم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا قبروں پر مت بیٹھا کرو۔

【32】

موضوع موجود نہیں

حضرت نوفل اشجعی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ سے ایک آدمی نے عرض کیا کہ سوتے وقت کیا پڑھ لیا کروں نبی کریم ﷺ نے فرمایا سورت الکافرون پڑھ لیا کرو اور اس آخری آیت کو پڑھتے پڑھتے سو جایا کرو کہ یہ شرک سے برأت کا اعلان ہے۔

【33】

موضوع موجود نہیں

حضرت ابو امامہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا فطری سادگی ایمان کا حصہ ہے۔

【34】

موضوع موجود نہیں

عمیر " جو حضرت ابن عباس (رض) کے آزاد کردہ غلام ہیں " کہتے ہیں کہ میں اور عبداللہ بن یسار " جو حضرت میمونہ (رض) کے آزاد کردہ غلام تھے " حضرت ابوجہیم بن حارث (رض) کے پاس آئے تو وہ کہنے لگے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ بئر جمل کی طرف سے آرہے تھے کہ راستے میں ایک آدمی سے ملاقات ہوگئی اس نے سلام کیا لیکن نبی کریم ﷺ نے جواب نہیں دیا بلکہ ایک دیوار کی طرف متوجہ ہوئے اور چہرے اور ہاتھوں پر اس سے تیمم کیا اور پھر اسے سلام کا جواب دیا۔

【35】

موضوع موجود نہیں

ابن کعب اپنے چچا سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے جب خیبر کی طرف ابن ابی الحقیق کے پاس ایک دستہ روانہ فرمایا تو اسے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【36】

موضوع موجود نہیں

زہیر بن قیس کہتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ کا وصال ہوگیا تو میں نے سوچ لیا کہ مرتے دم تک اس شخص کے ساتھ رہوں گا جس کے حوالے سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ اللہ کے پاس خیر کثیر ہے۔

【37】

موضوع موجود نہیں

حضرت علی بن شیبان (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہے تو نبی کریم ﷺ ٹھہر گئے جب وہ آدمی بھی نماز سے فارغ ہوگیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم اپنی نماز ازسر نو پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہوئے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔

【38】

موضوع موجود نہیں

حضرت عمرو بن تغلب (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا علامات قیامت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ مال و دولت خوب پھیل اور بڑھ جائے گا قلم کا ظہور ہوگا اور تجارت خوب وسیع ہوجائے گی عمرو (رض) کہتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی خریدوفروخت کرے گا تو کہے گا کہ پہلے میں بنو فلاں کے تاجروں سے مشورہ کرلوں اور ایک بڑے محلے میں کاتب کو تلاش کیا جائے گا لیکن وہ نہیں ملے گا۔

【39】

موضوع موجود نہیں

حضرت عمروبن مرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ آپ اللہ کے رسول ہیں پانچوں نمازیں پڑھتاہوں زکوٰۃ ادا کرتا ہوں ماہ رمضان کے روزے رکھتا ہوں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص ان اعمال پر ثابت قدم رہتے ہوئے فوت ہوگا وہ قیامت کے دن انبیاء کرام (علیہم السلام) صدیقین (رض) اور شہداء رحمتہ اللہ علیہم کے ساتھ اس طرح ہوگا یہ کہہ کر نبی کریم ﷺ نے اپنی انگلی کو کھڑا کر کے اشارہ کیا تاوقتیکہ اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرے۔

【40】

موضوع موجود نہیں

حضرت عمرو بن مرہ (رض) نے ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ (رض) سے فرمایا اے معاویہ ! میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو حکمران یا والی ضرورت مندوں، فقیروں اور مسکینوں کے سامنے اپنے دروازے بند رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ضروریات اور فقرومسکنت کے سامنے آسمان کے دروازے بند کردیتا ہے (چنانچہ حضرت معاویہ (رض) نے لوگوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ایک آدمی مقرر کردیا)

【41】

موضوع موجود نہیں

حضرت عمیر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھے میرے آقا نے گوشت کے ٹکڑے بنانے کا حکم دیا اسی دوران ایک مسکین آیا تو میں نے اس میں سے کچھ کھانے کو اسے بھی دے دیا آقا کو معلوم ہوا تو اس نے مجھے مارا میں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کہ یہ بات بتائی، نبی کریم ﷺ نے اس سے پوچھا کہ تم نے اسے کیوں مارا ؟ اس نے کہا کہ اس نے میری اجازت کے بغیر میرا کھانے کسی کو اٹھا کر دے دیا تھا نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کا اجر تم دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا۔

【42】

موضوع موجود نہیں

حضرت فروہ بن مسیک (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا تو ایک آدمی کو یہ سوال کرتے ہوئے سنا کہ یا رسول اللہ ! سبا کسی علاقے کا نام تھا یا کسی عورت کا ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا نہ وہ کسی علاقے کا نام ہے اور نہ کسی عورت کا، بلکہ یہ ایک آدمی کا نام ہے جس کا تعلق عرب سے تھا اور اس کے دس بیٹے تھے جن میں سے چار بائیں جانب چلے گئے اور چھ دائیں جانب بائیں جانب جانے والے عک، لخم عسان اور عاملہ تھے اور دائیں جانب والے ازد کندہ مذحج حمیر اشعریین اور انمار ہیں سائل نے پوچھا یا رسول اللہ ! ﷺ انمار سے کیا مراد ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا وہ لوگ کہ خشم اور بجیلہ ان میں سے ہیں۔

【43】

موضوع موجود نہیں

حضرت فروہ بن مسیک (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ کیا میں اپنی قوم کے پیچھے رہ جانے والوں سے قتال نہ کروں ان لوگوں کے ساتھ جو آگے بڑھ گئے ہیں ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کیوں نہیں ! جب میں پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو نبی کریم ﷺ نے مجھے بلا کر فرمایا قتال کی بجائے ان لوگوں کو پہلے دعوت دینا جو اس پر لبیک کہے اسے قبول کرلینا اور جو لبیک نہ کہے اس کے متعلق جلد بازی نہ کرنا جب تک کہ مجھے بتا نہ دینا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ سبا کسی علاقے کا نام تھا یا کسی عورت کا ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا نہ وہ کسی علاقے کا نام ہے اور نہ کسی عورت کا، بلکہ یہ ایک آدمی کا نام ہے جس کا تعلق عرب سے تھا اور اس کے دس بیٹے تھے جن میں سے چار بائیں جانب چلے گئے اور چھ دائیں جانب بائیں جانب جانے والے عک، لخم، عسان اور عاملہ تھے اور دائیں جانب والے ازد، کندہ، مذحج، حمیر، اشعریین اور انمار ہیں سائل نے پوچھا یا رسول اللہ ! ﷺ انمار سے کیا مراد ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا وہ لوگ کہ خشم اور بجیلہ ان میں سے ہیں۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【44】

موضوع موجود نہیں

حضرت ام سلمہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو وہ دوپٹہ اوڑھ رہی تھیں نبی ﷺ نے فرمایا کہ اسے ایک ہی مرتبہ لپیٹنا دو مرتبہ نہیں ( تاکہ مردوں کے عمامے کے ساتھ مشابہت نہ ہوجائے)