689. حضرت حنظلہ کاتب (رض) کی بقیہ حدیثیں

【1】

حضرت حنظلہ کاتب (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت رباع بن ربیع (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ کسی غزوے کے لئے روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ حضرت رباع بن ربیع (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ کسی غزوے کے لئے روانہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ حضرت رباع بن ربیع (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ کسی غزوے کے لئے روانہ ہوئے اس کے مقدمۃ المدمۃ الجیش پر حضرت خالد بن ولید (رض) مامور تھے۔۔۔۔۔۔۔ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔

【2】

حضرت حنظلہ کاتب (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت حنظلہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے وہاں ہم جنت اور جہنم کا تذکرہ کرنے لگے اور ایسا محسوس ہوا کہ ہم انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں پھر جب میں اپنے اہل خانہ اور بچوں کے پاس آیا تو ہنسنے اور دل لگی کرنے لگا اچانک مجھے یاد آیا کہ ابھی ہم کیا تذکرہ کر رہے تھے ؟ چناچہ میں گھر سے نکل آیا راستے میں حضرت صدیق اکبر (رض) سے ملاقات ہوئی تو میں کہنے لگا کہ میں تو منافق ہوگیا ہوں انہوں نے پوچھا کیا ہوا ؟ میں نے انہیں ساری بات بتائی انہوں نے فرمایا کہ یہ تو ہم بھی کرتے ہیں پھر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی کیفیت ذکر کی، نبی کریم ﷺ نے فرمایا حنظلہ ! اگر تم ہمیشہ اسی کیفیت میں رہنے لگو جس کیفیت میں تم میرے پاس ہوتے ہو تو تمہارے بستروں اور راستوں میں فرشتے تم سے مصافحہ کرنے لگیں حنظلہ ! وقت وقت کی بات ہوتی ہے۔

【3】

حضرت حنظلہ کاتب (رض) کی بقیہ حدیثیں

حضرت حنظلہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں تو ہماری کیفیت کچھ ہوتی ہے اور جب آپ سے جدا ہوتے ہیں تو وہ کیفیت بدل جاتی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر تم ہمیشہ اسی کیفیت میں رہنے لگو جس کیفیت میں تم میرے پاس ہوتے ہو تو تمہارے بستروں اور راستوں میں فرشتے تم سے مصافحہ کرنے لگیں اور وہ تم پر اپنے پروں سے سایہ کرنے لگیں۔