633. حضرت مسور بن مخرمہ (رض) اور مروان بن حکم (رض) کی مرویات

【1】

حضرت مسور بن مخرمہ (رض) اور مروان بن حکم (رض) کی مرویات

حضرت مسور (رض) اور مروان (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ حدیبیہ کے سال ایک ہزار سے اوپر صحابہ کرام (رض) کو ساتھ لے کر نکلے ذوالحلیفہ پہنچ کر ہدی کے جانور کے گلے میں قلادہ باندھا اس کا شعار کیا اور وہاں سے احرام باندھ لیا اور اپنے آگے ایک جاسوس بھیج کر خود بھی روانہ ہوگئے۔