626. چند صحابہ (رض) کی روایت

【1】

چند صحابہ (رض) کی روایت

ایک مرتبہ عبدالرحمن بن زید بن خطاب نے یوم شک کے حوالے سے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضوان اللہ عنہم کی مجالس میں بیٹھا ہوں اور میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ اور قربانی کرو اور اگر بادل چھائے ہوں تو تیس کا عدد پورا کرو اور اگر دو مسلمان چاند دیکھنے کی گواہی دے دیں تو روزہ رکھ لیا کرو اور عید منالیا کرو۔