605. حضرت عمروبن حریث (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت عمروبن حریث (رض) کی حدیثیں

حضرت عمروبن حریث (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فجر کی نماز میں سورت اذا الشمس کو رت " پڑھتے ہوئے سنا جس میں " واللیل اذاعسعس " بھی ہے۔

【2】

حضرت عمروبن حریث (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن حریث (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے لوگوں کے سامنے سیاہ رنگ کا عمامہ باندھ کر خطبہ ارشاد فرمایا۔

【3】

حضرت عمروبن حریث (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن حریث (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے جوتیاں پہن کر نماز پڑھی۔

【4】

حضرت عمروبن حریث (رض) کی حدیثیں

حضرت عمروبن حریث (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے گانٹھی ہوئی جوتیاں پہن کر نماز پڑھی۔

【5】

حضرت عمروبن حریث (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن حریث (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فجر کی نماز میں سورت اذا الشمس کورت " پڑھتے ہوئے سنا جس میں " واللیل اذاعسعس " بھی ہے۔

【6】

حضرت عمروبن حریث (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن حریث (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فجر کی نماز میں سورت اذا الشمس کورت " پڑھتے ہوئے سنا جس میں " واللیل اذا عسعس " بھی ہے۔