577. حضرت ابوجبیرہ بن ضحاک (رض) کی حدیث

【1】

حضرت ابوجبیرہ بن ضحاک (رض) کی حدیث

ابوجبیرہ (رض) نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو ہم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں تھا جس کے ایک یا دو لقب نہ ہوں، نبی کریم ﷺ جب کسی آدمی کو اس کے لقب سے پکار کر بلاتے تو ہم عرض کرتے یا رسول اللہ ! یہ نام اس کو ناپسند ہے اس پر یہ آیت نازل ہوئی ایک دوسرے کو مختلف القاب سے طعنہ مت دیا کرو۔ "