543. حضرت اسید بن حضیر (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت اسید بن حضیر (رض) کی حدیثیں

حضرت اسید بن حضیر (رض) سے مروی ہے کہ وہ یمامہ کے گورنر تھے، ایک مرتبہ مروان نے ان کے پاس خط لکھا کہ حضرت امیر معاویہ (رض) نے اسے خط لکھا ہے جس آدمی کی کوئی چیز چوری ہوجائے تو اس کی قیمت کا وہی سب سے زیادہ حقدار ہے خواہ جہاں سے بھی وہ ملے، میں نے مروان کو جواب میں لکھا کہ نبی ﷺ نے تو یہ فیصلہ فرمایا ہے جس شخص نے چور سے کوئی چیز خریدی اور وہ شخص خود متہم نہیں ہے، تو اس کے مال کو اختیار ہوگا، چاہے تو اپنی مسروقہ چیز قیمت دے کر خرید لے اور چاہے تو چور کا پیچھا کرے اور یہی فیصلہ حضرات خلفائے ثلاثہ (رض) نے فرمایا تھا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔