538. حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد (رض) کی حدیث

حضرت عبدالرحمن بن ابی قراد (رض) سے مروی ہے کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ حج کی نیت سے نکلا میں نے دیکھا کہ نبی ﷺ بیت الخلاء سے نکلے ہیں تو میں پانی کا برتن لے کر نبی ﷺ کے پیچھے چلا گیا اور راستے میں بیٹھ گیا، نبی ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ ﷺ قضاء حاجت کے لئے دور جایا کرتے تھے۔