531. حضرت حارث بن زیاد (رض) کی حدیث

【1】

حضرت حارث بن زیاد (رض) کی حدیث

حضرت حارث بن زیاد (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص بھی انصار سے محبت کرتا ہوا اللہ سے ملاقات کرے گا، اللہ سے اس طرح ملے گا کہ اللہ خود اس سے محبت کرتا ہوگا اور جو شخص بھی انصار سے نفرت کرتا ہوا اللہ سے ملاقات کرے گا، وہ اللہ سے اس طرح ملے گا کہ اللہ خود اس سے نفرت کرتا ہوگا۔