518. بنودیل کے ایک آدمی روایت

【1】

بنودیل کے ایک آدمی روایت

بنو دیل کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے ظہر کی نماز اپنے گھر میں پڑھی اور اپنے اونٹوں کو لے کر نکلا تاکہ چرواہوں کے حوالے کر دوں، راستے میں نبی ﷺ کے پاس سے میرا گذر ہوا جو لوگوں کو نماز ظہر پڑھا رہے تھے، میں وہاں سے گذر گیا تھے جب آپ ﷺ کو علم ہوا تو فرمایا تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا تھا ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ میں اپنے گھر میں نماز پڑھ چکا تھا، نبی ﷺ نے فرمایا اگرچہ تم نماز پڑھ چکے تھے ( پھر بھی تمہیں نفلی نماز کی نیت سے شریک ہونا چاہئے تھا)