513. حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) نے ایک آدمی سے کہا کہ کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب نبی ﷺ نے نقیر اور مقیر (یا ان میں سے کسی ایک سے) اور دباء اور حنتم سے منع فرمایا تھا ؟ اس نے اثبات میں جواب دیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں بھی اس پر گواہ ہوں۔

【2】

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) کی حدیثیں

عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے ابو الشعثاء سے پوچھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نبی ﷺ نے گدھوں کے گوشت کی ممانعت فرمائی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عمرو ! بحر علم (یعنی حضرت ابن عباس (رض) اس کا انکار کرتے ہیں اور انہوں نے یہ آیت پڑھی، اے نبی ﷺ آپ فرما دیجئے کہ مجھ پر جو وحی بھیجی گئی ہے اس کی روشنی میں میں کسی کھانے والے کے لئے کوئی چیز حرام نہیں پاتا الاّ یہ کہ۔۔۔۔۔۔ البتہ حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) یہ فرماتے تھے۔

【3】

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) نے ایک آدمی سے کہا کہ کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب نبی ﷺ نے نقیر اور مقیر (یا ان میں سے کسی ایک سے) اور دباء اور حنتم سے منع فرمایا تھا ؟ اس نے اثبات میں جواب دیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں بھی اس پر گواہ ہوں۔

【4】

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت حکم بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے عورت کے چھوڑے ہوئے پانی سے مرد کو وضو کرنے سے منع فرمایا ہے۔

【5】

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) نے ایک آدمی سے کہا کہ کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب نبی ﷺ نے نقیر اور مقیر (یا ان میں سے کسی ایک سے) اور دباء اور حنتم سے منع فرمایا تھا ؟ اس نے اثبات میں جواب دیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں بھی اس پر گواہ ہوں۔

【6】

حضرت حکم بن عمرو غفاری (رض) کی حدیثیں

حضرت حکم بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے عورت کے چھوڑے ہوئے پانی سے مرد کو وضو کرنے سے منع فرمایا ہے، یہ معلوم نہیں کہ چھوڑے ہوئے سے مراد وضو سے بچا ہوا پانی ہے یا پی کر بچ جانے والا پانی ہے۔