481. حضرت عبدالرحمن بن قتادہ سلمی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت عبدالرحمن بن قتادہ سلمی (رض) کی حدیث

حضرت عبدالرحمن بن قتادہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا، پھر ان کی پشت سے ان کی اولاد اور ساری مخلوق کو نکال کر فرمایا یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں اور یہ لوگ جہنم میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں، کسی شخص نے پوچھا یا رسول اللہ ! ﷺ پھر ہم عمل کس بنیاد پر کریں ؟ نبی ﷺ نے فرمایا مواقع تقدیر کی بنیاد پر۔