478. حضرت بسربن ارطاۃ (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت بسربن ارطاۃ (رض) کی حدیثیں

حضرت جنادہ بن ابی میہ (رح) نے روڈس نامی جزیرے میں مال غنیمت چوری کرنے والے دو آدمیوں کو کوڑے مارنے کے بعد برسر منبر کہا کہ مجھے ان کے ہاتھ کاٹنے میں کوئی رکاوٹ نہ تھی، البتہ ایک مرتبہ حضرت بسر بن ارطاۃ (رض) نے کسی غزوے میں ایک آدمی کو جس کا نام مصدر تھا چوری کرتے ہوئے پایا تو اسے کوڑے مارے، ہاتھ نہیں کاٹے اور فرمایا کہ نبی ﷺ نے ہمیں جہاد کے دوران ہاتھ کاٹنے سے منع فرمایا ہے۔

【2】

حضرت بسربن ارطاۃ (رض) کی حدیثیں

حضرت جنادہ بن ابی میہ (رح) نے روڈس نامی جزیرے میں مال غنیمت چوری کرنے والے دو آدمیوں کو کوڑے مارنے کے بعد برسر منبر کہا کہ مجھے ان کے ہاتھ کاٹنے میں کوئی رکاوٹ نہ تھی، البتہ ایک مرتبہ حضرت بسر بن ارطاۃ (رض) نے کسی غزوے میں ایک آدمی کو جس کا نام مصدر تھا چوری کرتے ہوئے پایا تو اسے کوڑے مارے، ہاتھ نہیں کاٹے اور فرمایا کہ نبی ﷺ نے ہمیں جہاد کے دوران ہاتھ کاٹنے سے منع فرمایا ہے اگر میں نے نبی ﷺ سے یہ حدیث نہ سنی ہوتی تو میں تمہارا ہاتھ کاٹ دیتا، پھر اس کا راستہ چھوڑ دیا۔

【3】

حضرت بسربن ارطاۃ (رض) کی حدیثیں

حضرت بسر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے اے اللہ ! تمام معاملات میں ہمارا انجام بخیر فرما اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرما۔