472. حضرت ایمن بن خریم (رض) کی حدیث

【1】

حضرت ایمن بن خریم (رض) کی حدیث

حضرت ایمن بن خریم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور تین مرتبہ فرمایا لوگو ! جھوٹی گواہی اللہ کے ساتھ شرک کے برابر ہے، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی کہ بتوں کی گندگی سے بچو اور جھوٹی بات کہنے سے بچو۔

【2】

حضرت ایمن بن خریم (رض) کی حدیث

حضرت ایمن بن خریم (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور تین مرتبہ فرمایا لوگو ! جھوٹی گواہی اللہ کے ساتھ شرک کے برابر ہے، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی کہ بتوں کی گندگی سے بچو اور جھوٹی بات کہنے سے بچو۔