469. حضرت مالک بن ربیعہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت مالک بن ربیعہ (رض) کی حدیث

حضرت مالک بن ربیعہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے دعاء کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ ! حلق کرانے والوں کو معاف فرما، صحابہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعا فرمائیے، نبی ﷺ نے پھر حلق کرانے والوں کے لئے دعاء فرمائی اور تیسری یا چوتھی مرتبہ قصر کرنے والوں کے لئے بھی دعاء فرمائی، میں نے اس دن حلق کروایا ہوا تھا اس لئے مجھے اس کے بدلے میں سرخ اونٹ یا بہت زیادہ مال و دولت کا حاصل ہونا بھی پسند نہیں تھا۔