452. حضرت سفیان بن وہب خولانی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت سفیان بن وہب خولانی (رض) کی حدیث

حضرت سفیان بن وہب (رض) سے مروی ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر وہ نبی ﷺ کی سواری کے سائے تلے تھے، نبی ﷺ ایک بلند جگہ سے خطاب فرما رہے تھے، نبی ﷺ نے فرمایا کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ؟ ہم سمجھ گئے کہ نبی ﷺ ہم سے جواب مانگ رہے ہیں چناچہ ہم نے کہہ دیا جی ہاں نبی ﷺ نے تین مرتبہ اس جملے کو دہرایا، اس موقع پر نبی ﷺ نے جو باتیں فرمائی تھیں، ان میں سے ایک بات یہ بھی تھی کہ اللہ کے راستے میں ایک شام کے لئے نکلنا دنیا و ماعلیہا سے بہتر ہے اور ایک صبح کے لئے اللہ کے راستے میں نکلنا دنیا وماعلیہا سے بہتر ہے اور ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کی عزت و آبرو، مال و دولت اور جان کا احترام اسی طرح ضروری ہے جیسے آج کے دن کی حرمت ہے۔