431. حضرت ابومالک اشجعی (رض) عنہ کی حدیث

【1】

حضرت ابومالک اشجعی (رض) عنہ کی حدیث

حضرت ابو مالک اشجعی (رض) سے مری ہے کہ حضور نبی مکرم، سرور دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عطیم خیانت زمین کے گز میں خیانت ہے، تم دیکھتے ہو کہ دو آدمی ایک زمین یا ایک گھر میں پڑوسی ہیں لیکن پھر بھی ان میں سے ایک اپنے ساتھی کے حصے میں سے ایک گز ظلما لے لیتا ہے، ایسا کرنے والے کو قیامت کے دن ساتوں زمینوں سے اس حصے کا طوق بنا کر گلے پہنایا جائے گا۔