379. حضرت مالک بن ہبیرہ (رض) کی حدیث

【1】

حضرت مالک بن ہبیرہ (رض) کی حدیث

حضرت مالک بن ہبیرہ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو بندہ مومن فوت ہوجائے اور مسلمانوں کی ایک جماعت جو تین صفوں کے برابر ہوجائے، اس کی نماز جنازہ پڑھ لے تو اس کی بخشش کردی جاتی ہے، راوی کہتے ہیں کہ اسی وجہ سے اگر کسی موقع پر جنازے کے شرکا کم ہوتے تو حضرت مالک بن ہبیرہ اہتمام کے ساتھ انہیں تین صفوں میں تقسیم فرماتے تھے۔