376. حضرت قطبہ بن قتادہ کی حدیثیں

【1】

حضرت قطبہ بن قتادہ کی حدیثیں

حضرت قطبہ بن قتادہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو اس وقت روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا ہے جب سورج غروب ہوتا تھا۔

【2】

حضرت قطبہ بن قتادہ کی حدیثیں

حضرت قطبہ بن قتادہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کے دست حق پرست پر اپنی بیٹی حوصلہ کی طرف سے بھی بیعت کی تھی، یاد رہے کہ ان کی کنیت ابوالحوصلہ تھی۔