350. بنوخزاعہ کے ایک آدمی کی روایت

【1】

بنوخزاعہ کے ایک آدمی کی روایت

بنوخزاعہ کے ایک صحابی حضرت محرش (رض) سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جعرانہ سے رات کے وقت (عمرہ کی نیت سے) نکلے (رات ہی کو مکہ مکرمہ پہنچے) عمرہ کیا (اور رات ہی کو وہاں سے نکلے) اور جعرانہ لوٹ آئے، صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی ﷺ نے رات یہیں گذاری ہے، میں نے اس وقت نبی ﷺ کی پشت مبارک کو دیکھا، وہ چاندی میں ڈھلی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔