348. ایک زوجہ مطہرہ (رض) کی روایت

【1】

ایک زوجہ مطہرہ (رض) کی روایت

نبی ﷺ کی ایک زوجہ مطہرہ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی کاہن (نجومی) کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہ ہوگی۔

【2】

ایک زوجہ مطہرہ (رض) کی روایت

نبی کریم ﷺ کی ایک زوجہ مطہرہ (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی کاہن (نجومی) کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوگی۔

【3】

ایک زوجہ مطہرہ (رض) کی روایت

ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو عرج " نامی جگہ پر روزے کی حالت میں گرمی یا پیاس کی وجہ سے اپنے سر پر پانی بہاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔