334. بنت ابوحکم غفاری (رض) کی روایت

【1】

بنت ابوحکم غفاری (رض) کی روایت

بنت ابوحکم (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بعض اوقات انسان جنت کے اتنا قریب پہنچ جاتا ہے کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے لیکن پھر وہ کوئی ایسی بات کہہ بیٹھتا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ جنت سے اتنا دور چلا جاتا ہے مثلا مکہ مکرمہ کا صنعاء سے بھی زیادہ دور کا فاصلہ ہو۔