186. حضرت عبداللہ بن ثابت کی حدیث۔

【1】

حضرت عبداللہ بن ثابت کی حدیث۔

حضرت عبداللہ بن ثابت سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق نبی ﷺ کی خدمت میں ایک کتاب لے کر آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ بنو قریظہ میرا اپنے ایک بھائی پر گذر ہوا تو اس نے مجھے تورات کی جامع باتیں لکھ کر مجھ کو دی کیا وہ میں آپ کے سامنے پیش کروں اس پر نبی ﷺ کے روئے انور کا رنگ تبدیل ہوگیا میں نے حضرت عمر سے کہا کہ آپ نبی ﷺ کے چہرے کو نہیں دیکھ رہے حضرت عمر نے یہ دیکھ کر عرض کیا ہم اللہ کو رب مان کر اسلام کو دین مان کر اور محمد کو رسول مان کر راضی ہیں تو نبی ﷺ کی وہ کیفیت ختم ہوگئی پھر فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر موسیٰ بھی زندہ ہوتے تو مجھے چھوڑ کر ان کی پیروی کرنے لگتے تو تم گمراہ ہوجاتے امتوں سے تم میرا حصہ ہو اور انبیاء میں سے میں تمہارا حصہ ہوں۔