15. حضرت سعد مولی ابی بکر (رض) کی حدیث

【1】

حضرت سعد مولی ابی بکر (رض) کی حدیث

حضرت سعد (رض) جو سیدنا صدیق اکبر (رض) کے آزاد کردہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں کچھ کھجوریں پیش کیں، لوگ ایک ساتھ دو دو تین تین کھجوریں اٹھا اٹھا کر کھانے لگے، نبی ﷺ نے فرمایا اس طرح ملا کر نہ کھاؤ، بلکہ ایک ایک کر کے کھاؤ)

【2】

حضرت سعد مولی ابی بکر (رض) کی حدیث

حضرت سعد (رض) کہتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ کی خدمت کیا کرتے تھے اور نبی ﷺ ان کی خدمت سے بہت خوش ہوتے تھے، اس لئے ایک مرتبہ حضرت صدیق اکبر (رض) سے فرمایا ابوبکر ! سعد کو آزاد کردو، انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمارے پاس گھر کے کام کاج کرنے والا کوئی اور نہیں ہے ؟ نبی ﷺ تم سعد کو آزاد کردو، عنقریب تمہارے پاس قیدی آیا چاہتے ہیں۔