139. حضرت معاویہ بن حکم کی حدیث۔

【1】

حضرت معاویہ بن حکم کی حدیث۔

حضرت معاویہ بن حکم سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ بتایے کہ ہم زمانہ جاہلیت میں جو کام کرتے تھے مثلاہم پرندوں سے شگون لیتے تھے اس کا کیا حکم ہے نبی ﷺ نے فرمایا یہ تمہارے ذہن کا ایک وہم ہوتا تھا اب یہ تمہیں کسی کام سے نہ روکے انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ ہم کاہنوں کے پاس بھی جایا کرتے تھے نبی ﷺ نے فرمایا اب نہ جایا کرو۔