114. حضرت ابولہ بن عبدالمنذر بدری کی حدیثیں۔

【1】

حضرت ابولہ بن عبدالمنذر بدری کی حدیثیں۔

حضرت ابولبابہ نے ایک مرتبہ حضرت ابن عمرکوبتایا کہ نبی ﷺ نے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔

【2】

حضرت ابولہ بن عبدالمنذر بدری کی حدیثیں۔

نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر پہلے تو ہر قسم کے سانپوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے کسی کو نہیں چھوڑتے تھے حتی کہ حضرت ابولبابہ نے یہ حدیث بیان کی کہ نبی ﷺ نے گھروں میں رہنے والوں سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔

【3】

حضرت ابولہ بن عبدالمنذر بدری کی حدیثیں۔

حضرت ابولبابہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تمام دنوں کا سردار اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معظم حتی کہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن سے بھی زیادہ معظم دن جمعہ کا دن ہے اس کی پانچ خصوصیات ہیں اللہ نے اسی دن حضرت آدم کو پیدا کیا اسی دن انہیں زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا اسی دن ان کی وفات ہوئی اس دن میں ایک گھڑی ایسی بھی آتی ہے کہ بندہ اس میں جو بھی دعا مانگے اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز ضرور عطا فرماتا ہے تاقتی کہ وہ کسی حرام چیز کی دعا نہ کرے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی کوئی مقرب فرشتہ آسمان و زمین، ہوائیں پہاڑ اور سمندرایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے ڈرتانہ ہو۔