1108. حضرت معمر بن عبداللہ کی حدیثیں

【1】

حضرت معمر بن عبداللہ کی حدیثیں

حضرت معمر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ذخیرہ اندوذی وہی شحص کرتا ہے جو گناہگار ہو۔

【2】

حضرت معمر بن عبداللہ کی حدیثیں

حضرت معمر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ذخیرہ اندوذی وہی شحص کرتا ہے جو گناہگار ہو۔

【3】

حضرت معمر بن عبداللہ کی حدیثیں

حضرت معمر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ حجتہ الوداع کے سفر میں نبی کی سواری میں ہی تیار کرتا تھا، ایک رات نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ معمر ! آج رات میں نے اپنی سواری کی رسی ڈھیلی محسوس کی ہے، میں نے عرض کیا اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کہ ساتھ بھیجا ہے، میں نے تو اسی طرح رسی کسی تھی جیسے میں عام طور پر کستا تھا البتہ ہوسکتا ہے کہ اس شخص نے اسے ڈھیلا کردیا ہو جو میری جگہ آپ کے قریب تھا تاکہ آپ میری جگہ کسی اور کو لے آئے، نبی ﷺ نے فرمایا لیکن ایسا کرنے والا نہیں ہوں جب نبی ﷺ میدانِ منٰی میں قربانی کے جانور ذ بح کرچکے تو مجھے حکم دیا کہ میں ان کا حلق کروں میں استرا پکڑ کر نبی ﷺ کے سر مبارک کے قریب کھڑا ہوگیا، نبی ﷺ میری طرف دیکھ کر فرمایا معمر ! اللہ کے پیغمبر ﷺ نے اپنے کان کی لو تمہارے ہاتھ میں دی ہے اور وہ تمہارے ہاتھ میں استرا ہے، میں عرض کیا واللہ یا رسول اللہ ! یہ اللہ کا مجھ پر احسان ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ٹھیک ہے، میں تمہیں اس پر بر قرار رکھتا ہوں پھر میں نے نبی ﷺ کے سر کے بال مونڈے۔

【4】

حضرت معمر بن عبداللہ کی حدیثیں

حضرت معمر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے ایک غلام کو ایک صاع گیہوں دے کر کہا اسے بیچ کر جو پیسے ملیں ان سے جَو خرید لاؤ، وہ غلام گیا اور ایک صاع اور اس سے زائد لے آیا اور حضرت معمر کے پاس آکر اس کی اطلاع دی، حضرت معمر نے اس سے فرمایا کیا تم نے واقعی ایسا کیا ہے ؟ واپس لے جاؤ اور اسے لو ٹا دو اور صرف برابر برابر لین دین کرو، کیونکہ نبی ﷺ کو یہ فرماتے سنا تھا کہ طعام کو طعام کے بدلے برابر برابر بیچا جائے اور اس زمانے میں ہمارا طعام جو تھا، کسی نے کہا یہ اس کا مثل نہیں ہے، انہوں نے فرمایا مجھے اندیشہ ہے کہ یہ اس کے مشابہ ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے مروی ہے۔