1093. حضرت ابن منتفق کی حدیثیں

【1】

حضرت ابن منتفق کی حدیثیں

عبداللہ یشکری کہتے ہیں کہ جب کوفہ کی جامع مسجد پہلی مرتبہ تعمیر ہوئی تو میں وہاں گیا، اس وقت وہاں کھجوروں کے درخت بھی تھے اور اس کی دیواریں ریت جیسی مٹ کی تھیں وہاں ایک صاحب جن کا نام ابن منتفق تھا یہ حدیث بیان کرنے لگے کہ مجھے نبی ﷺ کے حجۃ الوداع کی خبرملی تو میں نے اپنے اونٹوں میں سے ایک قابل سواری اونٹ چھانٹ کر نکالا اور روانہ ہوگیا، یہاں تک کہ عرفہ کے راستے میں ایک جگہ پہنچ گیا، جب نبی ﷺ سوار ہوئے تو میں نے آپ ﷺ کو آپ کے حلیہ کی وجہ سے پہچان لیا۔ اسی دوران ایک آدمی جو ان سے آگے تھا، کہنے لگا کہ سواریوں کے راستے سے ہٹ جاؤ ! نبی ﷺ نے فرمایا ہوسکتا ہے کہ اسے کوئی کام ہو چناچہ میں نبی ﷺ کے اتنا قریب ہوا کہ دونوں سواریوں کے سر ایک دوسرے کے قریب آگئے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجئے جو مجھے جنت میں داخل کردے اور جہنم سے نجات کا سبب بن جائے، نبی ﷺ نے فرمایا واہ واہ ! تم نے اگرچہ بہت مختصر لیکن بہت عمدہ سوال کیا، اگر تم سجھ دار ہوئے تو تم صرف اللہ کی عبادت کرنا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا بیت اللہ کا حج کرنا، ماہ رمضان کے روزے رکھنا اب سواریوں کے لئے راستہ چھوڑ دو !

【2】