1070. حضرت خ کی صاحبزادی کی حدیثیں

【1】

حضرت خ کی صاحبزادی کی حدیثیں

حضرت خباب کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ حضرت خباب ایک لشکرکے ساتھ روانہ ہوگئے، ان کے پیچھے نبی ﷺ ہمارا یہاں تک خیال رکھتے تھے کہ ہماری بکری کا دودھ بھی دوہ دیتے تھے، نبی ﷺ ایک بڑے پیالے میں دودھ دوہتے تھے جس سے وہ پیالہ لباب بھر جاتا تھا، جب حضرت خباب واپس آئے اور انہوں نے اسے دوہا تو اس میں سے حسب معمول دودھ نکلا، ہم نے ان سے کہا کہ نبی ﷺ اس کا دودھ دوہتے تھے تو پیالہ لباب بھر جاتا تھا اور آپ نے دوہا تو اس کا دودھ کم کردیا۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔