107. حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

【1】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن بن شبل سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن پڑھا کرو اس میں حد سے زیادہ غلونہ کرو اس سے جفاء نہ کرو اسے کھانے کا ذریعہ نہ بناؤ اور اس سے اپنے مال و دولت کی کثرت حاصل نہ کرو۔

【2】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

اور نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اکثرتجار فاسق وفجار ہوتے ہیں کسی نے پوچھا یا رسول اللہ کیا اللہ نے بیع کو حلال نہیں قرار دیا فرمایا کیوں نہیں لیکن یہ لوگ جب بات کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھا کر گنہگار ہوتے ہیں۔

【3】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا فساق ہی دراصل جہنم ہیں کسی نے پوچھا یا رسول اللہ فساق سے کون لوگ مراد ہیں فرمایا خواتین سائل نے پوچھا یا رسول اللہ کیا خواتین ہی ہماری مائیں بہنیں اور بیویاں نہیں ہوتیں نبی ﷺ نے فرمایا کیوں نہیں لیکن بات یہ ہے کہ انہیں جب کچھ ملتا ہے تو یہ شکر نہیں کرتیں اور جب مصیبت آتی ہے تو صبر نہیں کرتیں۔

【4】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن بن شبل سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو تین چیزوں سے منع کرتے ہوئے دسنا ہے کوے کی طرح سجدے میں ٹھونگیں مارنے سے درندے کی طرح سجدے میں بازو بچھانے سے اور ایک جگہ نماز کے لئے متعین کرنے سے جیسے اونٹ اپنی جگہ متعین کرلیتا ہے۔

【5】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن بن شبل سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو تین چیزوں سے منع کرتے ہوئے دسنا ہے کوے کی طرح سجدے میں ٹھونگیں مارنے سے درندے کی طرح سجدے میں بازو بچھانے سے اور ایک جگہ نماز کے لئے متعین کرنے سے جیسے اونٹ اپنی جگہ متعین کرلیتا ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【6】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن بن شبل سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن پڑھا کرو اس میں حد سے زیادہ غلونہ کرو اس سے جفاء نہ کرو اسے کھانے کا ذریعہ نہ بناؤ اور اس سے اپنے مال و دولت کی کثرت حاصل نہ کرو۔

【7】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن (رض) مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن پڑھا کرو اس میں حد سے زیادہ غلو نہ کرو اس سے جفاء نہ کرو اسے کھانے کا ذریعہ نہ بناؤ اور اس سے اپنے مال و دولت کی کثرت حاصل نہ کرو۔

【8】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

اور نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اکثر تجار فاسق و فجار ہوتے ہیں کسی نے پوچھا یا رسول اللہ کیا اللہ نے بیع کو حلال نہیں کیا ہے فرمایا کیوں نہیں لیکن جب یہ لوگ بات کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھا کر گناہگار ہوتے ہیں۔

【9】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا فساق ہی دراصل جہنم ہیں کسی نے پوچھا یا رسول اللہ فساق سے کون لوگ مراد ہیں فرمایا خواتین سائل نے پوچھا یا رسول اللہ کیا خواتین ہی ہماری مائیں بہنیں اور بیویاں نہیں ہوتیں نبی ﷺ نے فرمایا کیوں نہیں لیکن بات یہ ہے کہ انہیں جب کچھ ملتا ہے تو یہ شکر نہیں کرتیں اور جب مصیبت آتی ہے تو صبر نہیں کرتیں۔

【10】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

اور پھر فرمایا کہ سوار کو چاہئے کہ پیدل چلنے والے کو سلام کرے پیدل چلنے والے کو چاہئے کہ بیٹھے ہوئے کو سلام کرے تھوڑے لوگ زیادہ کو سلام کریں جو سلام کا جواب دے دے وہ اس کے لئے باعث برکت ہے جو شخص جواب نہ دے سکے اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے۔

【11】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن بن شبل سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو تین چیزوں سے منع کرتے ہوئے دسنا ہے کوے کی طرح سجدے میں ٹھونگیں مارنے سے درندے کی طرح سجدے میں بازو بچھانے سے اور ایک جگہ نماز کے لئے متعین کرنے سے جیسے اونٹ اپنی جگہ متعین کرلیتا ہے۔

【12】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن (رض) مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن پڑھا کرو اس میں حد سے زیادہ غلونہ کرو اس سے جفاء نہ کرو اسے کھانے کا ذریعہ نہ بناؤ اور اس سے اپنے مال و دولت کی کثرت حاصل نہ کرو۔

【13】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن (رض) مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اکثر تجار فاسق وفجار ہوتے ہیں کسی نے پوچھا یا رسول اللہ کیا اللہ نے بیع کو حلال نہیں کیا ہے فرمایا کیوں نہیں لیکن جب یہ لوگ بات کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھا کر گناہگار ہوتے ہیں۔

【14】

حضرت عبدالرحمن بن شبل کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن (رض) مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن پڑھا کرو اس میں حد سے زیادہ غلونہ کرو اس سے جفاء نہ کرو اسے کھانے کا ذریعہ نہ بناؤ اور اس سے اپنے مال و دولت کی کثرت حاصل نہ کرو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔