1055. حضرت رائط بنت سفیان اور عائشہ بنت قدامہکی حدیثیں

【1】

حضرت رائط بنت سفیان اور عائشہ بنت قدامہکی حدیثیں

حضرت عائشہ بنت قدامہ سے مروی ہے کہ میں اپنی والدہ رائطہ کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں بیعت کے لئے حاضر ہوئی، نبی ﷺ نے فرمایا میں تم سے ان شرائط پر بیعت لیتا ہوں کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی چوری نہیں کرو گی، بدکاری نہیں کروگی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، کوئی بہتان اپنے ہاتھوں پیروں کے درمیان نہیں گھڑو گی اور کسی نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کرو گی) نبی ﷺ نے ہمیں لقمہ دیا کہ حسب استطاعت اور بقدر ضرورت ایساہی کریں گی، ساری عورتیں اس کا اقرار کرنے لگیں میں بھی ان کے ساتھ یہ اقرار کر رہی تھی اور میری والدہ مجھے حسب استطاعت کی تلقین کر رہی تھیں۔

【2】

حضرت رائط بنت سفیان اور عائشہ بنت قدامہکی حدیثیں

حضرت عائشہ بنت قدامہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ پر یہ بات بڑی شاق گزرتی ہے کہ کسی انسان کی آنکھیں واپس لے لے اور پھر اسے جہنم میں داخل کرے۔