1048. حضرت ام درداء کی حدیثیں

【1】

حضرت ام درداء کی حدیثیں

حضرت ام درداء سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حمام سے نکل رہی تھی کہ راستے میں نبی ﷺ سے ملاقات ہوگئی، نبی ﷺ نے پوچھا اے ام درداء ! کہاں سے آرہی ہو ؟ عرض کیا حمام سے، نبی ﷺ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے جو عورت بھی اپنی ماں کے گھرکے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے وہ اپنے اور رحمان کے درمیان حائل تمام پردے چاک کردیتی ہے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【2】

حضرت ام درداء کی حدیثیں

حضرت ام درداء سے مروی ہے کہ جو شخص تین دن تک مسلمانوں کی سرحدوں کی چوکیداری کرتا ہے وہ ایک سال کی چوکیداری کے برابر شمار ہوتا ہے۔

【3】

حضرت ام درداء کی حدیثیں

حضرت ام درداء سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حمام سے نکل رہی تھی کہ راستے میں نبی ﷺ سے ملاقات ہوگئی، نبی ﷺ نے پوچھا اے ام درداء ! کہاں سے آرہی ہو ؟ عرض کیا حمام سے، نبی ﷺ نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے جو عورت بھی اپنی ماں کے گھرکے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے وہ اپنے اور رحمان کے درمیان حائل تمام پردے چاک کردیتی ہے۔