1033. حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

【1】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ کا ایک مردہ بکری پر گزر ہوا نبی ﷺ نے فرمایا تم نے اس کی کھال سے کیوں نہ فائدہ اٹھالیا ؟ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ یہ مردہ ہے فرمایا اس کا صرف کھانا حرام ہے ( باقی اس کی کھال دباغت سے پاک ہوسکتی ہے)

【2】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی ﷺ سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگ چوہا گھی میں گر کر مرجائے تو کیا حکم ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا گھی اگر جما ہوا ہو تو اس حصے کو (جہاں چوہا گراہو) اور اس کے آس پاس کے گھی کو نکال لو اور پھر باقی گھی کو استعمال کرلو۔

【3】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔

【4】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب غسل جنابت فرماتے تھے تو سب سے پہلے اپنے ہاتھو کو دھوتے تھے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی بہاتے شرمگاہ کو دھوتے اور زمین پر ہاتھ مل کر اسے دھو لیتے پھر نماز والا وضو فرماتے پھر سر اور باقی جسم پر پانی ڈالتے اور غسل کے بعد اس جگہ سے ہٹ کر اپنے پاؤں دھو لیتے (کیونکہ وہاں پانی کھڑا ہوجاتا تھا) گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے

【5】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ صبح کے وقت ہی نبی ﷺ کی طبیعت بوجھل محسوس ہوئی تو کسی نے پوچھا یا رسول اللہ کیا بات ہے کہ آج صبح ہی آپ کی طبیعت بوجھل محسوس ہو رہی ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا مجھ سے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے ملاقات کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ آئے نہیں حالانکہ انہوں نے کبھی خلاف وعدہ نہیں کیا تین راتوں تک جبرائیل نہ آئے پھر نبی ﷺ نے ہماری چارپائی کے نیچے کتے کے ایک پلے کو اس کا سبب قرار دیا چناچہ نبی ﷺ کے حکم پر اسے نکال دیا گیا اور پانی لے کر وہاں بہا دیا گیا تھوڑی ہی دیر میں حضرت جبرائیل (علیہ السلام) آگئے نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کہ آپ نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن نظر نہیں آئے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو تو نبی ﷺ نے اسی دن کتوں کو مارنے کا حکم دیدیا حتی کہ اگر کوئی شخص اپنے باغ کی حفاظت کے لئے چھوٹے کتے کی اجازت بھی مانگتا تو نبی ﷺ اسے بھی قتل کرنے کا حکم دیتے تھے۔

【6】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے اس باقی ماندہ پانی سے وضو کیا جس سے انہوں نے غسل جنابت کیا تھا۔

【7】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں ناپاک تھی، نبی ﷺ پر بھی غسل واجب تھا، میں نے ایک ٹب کے پانی سے غسل کیا جس میں کچھ پانی بچ گیا، نبی ﷺ غسل کے لئے تشریف لائے تو میں نے عرض کیا کہ اس پانی سے میں نے غسل جنابت کیا تھا، نبی ﷺ نے فرمایا پانی میں جنابت نہیں آجاتی اور اسی سے غسل فرمالیا۔

【8】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی ﷺ سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر چوہا گھی میں گر کر مرجائے تو کیا حکم ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا گھی اگر جما ہوا ہو تو اس حصے کو (جہاں چوہا گرا ہو) اور اس کے آس پاس کے گھی کو نکال لو اور پھر باقی گھی کو استعمال کرلو۔

【9】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے نماز پڑھی تو کسی زوجہ محترمہ کی چادر کا ایک حصہ نبی ﷺ پر تھا اور دوسرا حصہ زوجہ محترمہ پر تھا۔

【10】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ چٹائی پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔

【11】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ وہ ایام سے ہوتی تھیں اور نبی ﷺ کی جائے نماز کے آگے لیٹی ہوتی تھیں نبی ﷺ اپنی چٹائی پر نماز پڑھتے رہتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تو ان کے کپڑے کا ایک حصہ مجھ پر بھی لگتا تھا۔

【12】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ وہ ایام سے ہوتی تھیں اور نبی ﷺ کی جائے نماز کے آگے لیٹی ہوتی تھیں نبی ﷺ اپنی چٹائی پر نماز پڑھتے رہتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تو ان کے کپڑے کا ایک حصہ مجھ پر بھی لگتا تھا۔

【13】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ وہ ایام سے ہوتی تھیں اور نبی ﷺ کی جائے نماز کے آگے لیٹی ہوتی تھیں نبی ﷺ اپنی چٹائی پر نماز پڑھتے رہتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تو ان کے کپڑے کا ایک حصہ مجھ پر بھی لگتا تھا۔

【14】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب سجدہ فرماتے اور وہاں سے آگے کوئی بکری کا بچہ گزرنا چاہتا تو نبی ﷺ اپنے بازوؤں کو مزید پہلوؤں سے جدا کرلیتے تھے۔

【15】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ کے پاس ایک مرتبہ ان کے بھانجے حضرت ابن عباس آئے وہ کہنے لگیں بیٹا کیا بات ہے کہ تمہارے بال بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ مجھے کنگھی کرنیوالی ام عمار ایام سے ہے حضرت میمونہ نے فرمایا بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق نبی ﷺ ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے اور وہ ایام سے ہوتی تو نبی ﷺ اس کی گود میں اپنا سر رکھ کر جبکہ وہ ایام سے ہوتی تھی قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے پھر وہ کھڑی ہو کر نبی ﷺ کے لئے چٹائی بچھاتی اور اسی حال میں نبی ﷺ کی نماز پڑھنے کی جگہ اسے رکھ دیتی تھی بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق ؟

【16】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے اور وہ ایام سے ہوتی پھر وہ کھڑی ہو کر نبی ﷺ کے لئے چٹائی بچھاتی اور اسی حال میں نبی ﷺ کی نماز پڑھنے کی جگہ اسے رکھ دیتی تھی۔

【17】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

ابوبکار کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے ابوالملیح کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی انہوں نے فرمایا کہ صفیں درست کرلو اور اچھے انداز میں اس کی سفارش کرو، اگر میں کسی آدمی کو پسند کرتا تو اس مرنے والے کو پسند کرتا، پھر انہوں نے اپنی سند سے حضرت میمونہ کی یہ روایت سنائی کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس مسلمان کی نماز جنازہ ایک جماعت پڑھ لے تو اس کے حق میں ان کی سفارش قبول کرلی جاتی ہے ابوالملیح کہتے ہیں کہ جماعت سے مراد چالیس سے سو تک یا اس سے زیادہ افراد ہوتے ہیں۔

【18】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے شانے کا گوشت تناول فرمایا پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے اور تازہ وضو نہیں فرمایا۔

【19】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت خالد بن ولید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی علیہ السلم کے ساتھ ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت حارث جو ان کی خالہ تھیں، کے گھر داخل ہوئے انہوں نے نبی ﷺ کے سامنے گوہ کا گوشت لا کر رکھا جو نجد سے ام حفید بنت حارث لے کر آئی تھی، جس کا نکاح بنو جعفر کے ایک آدمی سے ہوا تھا، نبی ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ ﷺ کسی چیز کو اس وقت تک تناول نہیں فرماتے تھے جب تک یہ نہ پوچھ لیتے کہ یہ کیا ہے ؟ چناچہ آپ ﷺ کی کسی زوجہ نے کہا کہ تم لوگ نبی ﷺ کو کیوں نہیں بتاتیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ یہ گوہ کا گوشت ہے، نبی ﷺ نے اسے چھوڑ دیا۔ حضرت خالد بن ولید کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! کیا یہ حرام ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا نہیں، لیکن یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے اس لئے میں اس سے احتیاط کرنا ہی بہتر سمجھتا ہوں چناچہ میں نے اسے ایک طرف کھینچ لیا اور اسے کھانے لگا دریں اثناء نبی ﷺ مجھے دیکھتے رہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【20】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے نکاح اس وقت فرمایا تھا جب ہم لوگ احرام سے نکل آئے تھے اور مکہ مکرمہ سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔

【21】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ کے حوالے سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے کسی سے قرض لیا کسی نے ان سے کہا کہ آپ قرض تو لے رہی ہیں اور آپ کے پاس اسے ادا کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص بھی کسی سے قرض لیتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ اس کا اسے ادا کرنے کا ارادہ بھی ہے تو اللہ اسے ادا کروا دیتا ہے۔

【22】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے ایک باندی کو آزاد کردیا اور نبی ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے انہیں اس کے بارے میں بتایا، نبی ﷺ نے فرمایا اللہ تمہیں اس کا اجر عطا فرمائے، اگر تم اسے اپنے ماموں زادوں کو دے دیتی تو اس کا ثواب زیادہ ہوتا۔

【23】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب سجدہ کرتے تھے تو اپنے بازؤں کو پہلو سے اتنا جدا رکھتے کہ پیچھے سے آپ ﷺ کی مبارک بغلوں کی سفیدی نظر آتی تھی۔

【24】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

بدیہ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے حضرت میمونہ نے حضرت عبداللہ بن عباس جن کے ساتھ ان کے قریبی رشتہ داری تھی کی اہلیہ کے پاس بھیجا میں نے دیکھا کہ ان کا بستر حضرت ابن عباس کے بستر سے الگ ہے میں سمجھی کہ شاید ان کے درمیان کوئی ناچاقی ہوگئی ہے، چناچہ میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے البتہ میں ایام سے ہوں اور جب ایسا ہوتا ہے تو وہ میرے بستر کے قریب نہیں آتے، میں حضرت میمونہ کے پاس آئی تو انہیں یہ بات بھی بتائی، انہوں نے مجھے حضرت ابن عباس کے پاس بھیج دیا اور فرمایا کیا تم نبی ﷺ کی سنت سے اعراض کر رہے ہو ؟ نبی ﷺ تو اپنی بیویوں کے ساتھ خواہ وہ ایام ہی سے ہوتیں سوجاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان صرف وہی کپڑا ہوتا تھا جو گھٹنوں سے اوپر ہوتا تھا گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【25】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

عبد الرحمن بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت میمونہ نے ان سے فرمایا بھتیجے کیا میں تمہیں نبی ﷺ کے بتائے ہوئے الفاظ سے دم نہ کروں میں نے عرض کیا کیوں نہیں ؟ انہوں نے فرمایا اللہ کے نام سے تمہیں دم کرتی ہوں اللہ تمہیں ہر اس بیماری سے شفاء عطاء فرمائے جو تمہارے جسم میں ہے، اے لوگوں کے رب اس کی تکلیف کو دور فرما اور شفاء عطا فرما کیونکہ تو ہی شفا دینے والا ہے اور تیرے علاوہ کوئی شفاء نہیں دے سکتا۔

【26】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے ایک باندی کو آزاد کردیا اور نبی ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے انہیں اس کے بارے میں بتایا، نبی ﷺ نے فرمایا اللہ تمہیں اس کا اجر عطا فرمائے، اگر تم اسے اپنے ماموں زادوں کو دیدیتی تو اس کا ثواب زیادہ ہوتا۔

【27】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت عائشہ اور میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا دباء مزفت اور حنتم ونقیر میں نبیذ مت بنایا کرو اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔

【28】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت عائشہ اور میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا دباء مزفت اور حنتم ونقیر میں نبیذ مت بنایا کرو اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【29】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

ابراہیم بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ایک عورت بہت زیادہ بیمار ہوگئی، اس نے یہ منت مان لی کہ اگر اللہ نے مجھے شفاء عطاء فرمادی تو میں سفر کر کے بیت المقدس جاؤں گی اور وہاں نماز پڑھوں گی، اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ وہ تندرست ہوگئی، اس نے سفر کے ارادے سے تیاری شروع کردی اور حضرت میمونہ کی خدمت میں الوداعی سلام کرنے کے لئے حاضر ہوئی اور انہیں اپنے ارادے سے بھی مطلع کیا انہوں نے فرمایا بیٹھ جاؤ اور میں نے جو کھانا پکایا ہے وہ کھاؤ اور مسجد نبوی میں نماز پڑھ لو کیونکہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسجد نبوی میں ایک نماز خانہ کعبہ کو نکال کر دوسری تمام مساجد کی ایک ہزار نمازوں سے بھی زیادہ افضل ہے۔

【30】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

عطاء بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ سے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ کیا انسان ہر لمحے موزوں پر مسح کرسکتا ہے ؟ کہ اسے اتارنا ہی پڑے گا، نبی ﷺ نے فرمایا ہاں۔

【31】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

یزید بن اصم کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے حضرت میمونہ سے نکاح بھی غیر محرم ہونے کی صورت میں کیا تھا اور ان کے ساتھ تخلیہ بھی غیر محرم ہونے کی حالت میں کیا تھا اور ان کا انتقال سرف نامی جگہ میں ہوا تھا ہم نے انہیں اسی جگہ دفن کیا تھا جس جگہ ایک خیمے میں نبی ﷺ نے ان کے ساتھ تخلیہ فرمایا تھا اور ان کی قبر میں میں اور حضرت ابن عباس اترے تھے۔

【32】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تمہاری اس وقت کیا کیفیت ہوگی جبکہ دین مختلط ہوجائے گا خواہشات کا غلبہ ہوگا، بھائی بھائی میں اختلاف ہوگا اور خانہ کعبہ کو آگ لگادی جائے گی۔

【33】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک اس میں ناجائز اولاد کی کثرت نہیں ہوگی اور جب اس میں ناجائز اولاد کی کثرت ہونے لگے تو پھر وہ وقت قریب ہوگا جب اللہ کا عذاب ان سب کو گھیر لے گا۔

【34】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب سجدہ کرتے تھے تو اپنے بازوؤں کو پہلو سے اتنا جدا رکھتے کہ پیچھے سے آپ ﷺ کی مبارک بغلوں کی سفیدی نظر آتی تھی۔

【35】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ سے قبل ازعصر دو رکعتیں چھوٹ گئی تھیں جنہیں نبی ﷺ نے عصر کے بعد پڑھ لیا تھا۔

【36】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کا گزر قریش کے کچھ لوگوں پر ہوا جو اپنی ایک بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ رہے تھے، نبی ﷺ نے ان سے فرمایا اگر تم اس کی کھال ہی اتار لیتے (تو کیا حرج تھا) انہوں نے عرض کیا کہ یہ بکری مردار ہے نبی ﷺ نے فرمایا کہ اسے پانی اور درخت سلم (کیکر کی مانند ایک درخت) کے پتے پاک کردیتے۔

【37】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ کے پاس ایک مرتبہ ان کے بھانجے حضرت ابن عباس آئے وہ کہنے لگیں بیٹا کیا بات ہے کہ تمہارے بال بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ مجھے کنگھی کرنیوالی ام عمار ایام سے ہے حضرت میمونہ نے فرمایا بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق نبی ﷺ ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے اور وہ ایام سے ہوتی تو نبی ﷺ اس کی گود میں اپنا سر رکھ کر جبکہ وہ ایام سے ہوتی تھی قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے پھر وہ کھڑی ہو کر نبی ﷺ کے لئے چٹائی بچھاتی اور اسی حال میں نبی ﷺ کی نماز پڑھنے کی جگہ اسے رکھ دیتی تھی بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق ؟

【38】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسجد نبوی میں ایک نماز خانہ کعبہ کو نکال کر دوسری تمام مساجد کی ایک ہزار نمازوں سے بھی زیادہ افضل ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے

【39】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسجد نبوی میں ایک نماز خانہ کعبہ کو نکال کر دوسری تمام مساجد کی ایک ہزار نمازوں سے بھی زیادہ افضل ہے۔

【40】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

ابوبکار کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے ابوالملیح کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی انہوں نے فرمایا کہ صفیں درست کرلو اور اچھے انداز میں اس کی سفارش کرو، اگر میں کسی آدمی کو پسند کرتا تو اس مرنے والے کو پسند کرتا، پھر انہوں نے اپنی سند سے حضرت میمونہ کی یہ روایت سنائی کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس مسلمان کی نماز جنازہ ایک جماعت پڑھ لے تو اس کے حق میں ان کی سفارش قبول کرلی جاتی ہے ابوالملیح کہتے ہیں کہ جماعت سے مراد چالیس سے سو تک یا اس سے زیادہ افراد ہوتے ہیں۔

【41】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ نے ہمیں نماز عصر پڑھائی اور اس کے بعد حضرت میمونہ کے پاس ایک قاصد اور اس کے پیچھے ایک اور آدمی کو بھیجا، حضرت میمونہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کسی لشکر کو روانہ فرما رہے تھے، اس وقت نبی ﷺ کے پاس سواریاں نہیں تھیں، تھوڑی دیر بعد زکوٰۃ و صدقات کے کچھ جانورآ گئے تو نبی ﷺ ان لوگوں کے درمیان انہیں تقسیم فرمانے لگے، اسی مصروفیت میں نماز عصر کا وقت ہوگیا، ادھر نبی ﷺ کا یہ معمول مبارک تھا کہ نماز عصر سے پہلے دو رکعتیں یا جتنی اللہ کو منظور ہوتی نماز پڑھتے تھے اس دن نماز عصر پڑھ کر نبی ﷺ نے وہ دو رکعتیں پڑھ لیں جو نبی ﷺ پہلے پڑھا کرتے تھے اور نبی ﷺ کا معمول تھا کہ جب بھی کوئی کام کرتے تو اس پر مداومت کرنے کو پسند فرماتے تھے۔

【42】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ کے حوالے سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص بھی کسی سے قرض لیتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ اس کا اسے ادا کرنے کا ارادہ بھی ہے تو اللہ اسے ادا کروا دیتا ہے۔

【43】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے سرف میں نکاح اس وقت فرمایا تھا جب ہم لوگ احرام سے نکل آئے تھے اور مکہ مکرمہ سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔

【44】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھا نبی ﷺ نے غسل جنابت فرمایا جب نبی ﷺ غسل فرماچکے تو میں ایک کپڑا (تولیہ) لے کر حاضر ہوئی لیکن نبی ﷺ نے ہاتھ کے اشارے سے منع فرما دیا۔

【45】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب غسل جنابت فرماتے تھے تو سب سے پہلے اپنے ہاتھو کو دھوتے تھے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی بہاتے شرمگاہ کو دھوتے اور زمین پر ہاتھ مل کر اسے دھو لیتے پھر نماز والا وضو فرماتے پھر سر اور باقی جسم پر پانی ڈالتے اور غسل کے بعد اس جگہ سے ہٹ کر اپنے پاؤں دھو لیتے (کیونکہ وہاں پانی کھڑا ہوجاتا تھا

【46】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب سجدہ کرتے تھے تو اپنے بازوؤں کو پہلو سے اتنا جدا رکھتے کہ پیچھے سے آپ ﷺ کی مبارک بغلوں کی سفیدی نظر آتی تھی۔

【47】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔

【48】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ تو اپنی بیویوں کے ساتھ خواہ وہ ایام ہی سے ہوتیں سوجاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان صرف وہی کپڑا ہوتا تھا جو گھٹنوں سے اوپر ہوتا تھا۔

【49】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی ﷺ سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگ چوہا گھی میں گر کر مرجائے تو کیا حکم ہے ؟ نبی ﷺ نے فرمایا گھی اگر جما ہوا ہو تو اس حصے کو (جہاں چوہاگراہو) اور اس کے آس پاس کے گھی کو نکال لو اور پھر باقی گھی کو استعمال کرلو۔

【50】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حکم کہتے ہیں کہ میں نے مقسم سے پوچھا کہ میں تین رکعت وتر پڑھ کر نماز کے لئے جاسکتا ہوں تاکہ نماز نہ چھوٹ جائے انہوں نے فرمایا وتر تو پانچ یا سات ہونے چاہئیں میں نے یہ رائے مجاہد اور یحی بن جزاء کے سامنے ذکر کردی انہوں نے کہا کہ ان سے سند پوچھو میں نے مقسم سے سند پوچھی تو وہ کہنے لگے کہ ایک ثقہ راوی حضرت میمونہ اور عائشہ سے نقل کرتے ہیں۔

【51】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ چٹائی پر نماز پڑھ لیتے تھے۔

【52】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ تو اپنی بیویوں کے ساتھ خواہ وہ ایام ہی سے ہوتیں سو جاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان صرف وہی کپڑا ہوتا تھا جو گھٹنوں سے اوپر ہوتا تھا۔

【53】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ چٹائی پر نماز پڑھ لیتے تھے۔

【54】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ کا ایک مردہ بکری پر گزر ہوا نبی ﷺ نے فرمایا تم نے اس کھال سے کیوں نہ فائدہ اٹھا لیا ؟

【55】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ تو اپنی بیویوں کے ساتھ خواہ وہ ایام ہی سے ہوتیں سوجاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان صرف وہی کپڑا ہوتا تھا جو گھٹنوں سے اوپر ہوتا تھا۔

【56】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ تو اپنی بیویوں کے ساتھ خواہ وہ ایام ہی سے ہوتیں سوجاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان صرف وہی کپڑا ہوتا تھا جو گھٹنوں سے اوپر ہوتا تھا۔

【57】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ تو اپنی بیویوں کے ساتھ خواہ وہ ایام ہی سے ہوتیں سوجاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان صرف وہی کپڑا ہوتا تھا جو گھٹنوں سے اوپر ہوتا تھا۔

【58】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جب غسل جنابت فرماتے تھے تو سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو دھوتے تھے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی بہاتے شرمگاہ کو دھوتے اور زمین پر ہاتھ مل کر اسے دھو لیتے پھر نماز والا وضو فرماتے پھر سر اور باقی جسم پر پانی ڈالتے اور غسل کے بعد اس جگہ سے ہٹ کر اپنے پاؤں دھو لیتے (کیونکہ وہاں پانی کھڑا ہوجاتا تھا جب نبی ﷺ غسل فرماچکے تو میں ایک کپڑا (تولیہ) لے کر حاضر ہوئی لیکن نبی ﷺ نے ہاتھ کے اشارے سے منع فرمادیا۔

【59】

حضرت میمونہ بنت حارث ہلالیہ کی حدیثیں

حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ سے کسی نے سوال پوچھا کہ یا رسول اللہ احرام باندھنے کے بعد ہم کون سے جانور قتل کرسکتے ہیں ؟ نبی ﷺ نے فرمایا پانچ قسم کے جانور کو قتل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بچھو، چوہے، چیل، کوے اور باؤلے کتے۔