1029. حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

【1】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق کو ذوی الحلیفہ میں خوشبو کی مہک محسوس ہوئی، پوچھا کہ یہ مہک کہاں سے آرہی ہے ؟ تو حضرت امیر معاویہ نے عرض کیا کہ امیر المؤمنین یہ مہک میرے اندر سے آرہی ہے حضرت عمر نے پوچھا کیا واقعی تمہارے اندر سے آرہی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے یہ خوشبو (میری بہن ام المؤمنین) حضرت ام حبیبہ نے لگائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کے احرام پر بھی خوشبو لگائی تھی، حضرت عمر نے فرمایا ان کے پاس جاؤ اور اسے دھونے کے لئے انہیں قسم دو ، چناچہ وہ ان کے پاس واپس گئے اور انہوں نے اسے دھو دیا۔

【2】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت امیر معاویہ سے مروی ہے کہ میں نے حضرت ام حبیبہ (رض) سے پوچھا کہ کیا نبی ﷺ ان کپڑوں میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے جن میں تمہارے ساتھ سوتے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا ہاں ! بشرطیکہ اس پر گندگی نظر نہ آتی۔

【3】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو ایک مرتبہ نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ مجھ پر اور نبی ﷺ پر ایک ہی کپڑا تھا اور اس پر جو چیز لگی ہوئی تھی وہ لگی ہوئی تھی۔

【4】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ روزے کی حالت میں اپنی زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیا کرتے تھے۔

【5】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت جب وہ وضو کرتے مسواک کا حکم دے دیتا۔

【6】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حسان بن عطیہ کہتے ہیں کہ جب عنبسہ بن ابی سفیان کی موت کا وقت قریب آیا تو ان پر سخت گھبراہٹ طاری ہوگئی، کسی نے پوچھا کہ یہ گھبراہٹ کیسی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بہن حضرت ام حبیبہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور اس کے بعد بھی چار رکعتیں پڑھ لے تو اللہ اس کے گوشت کو جہنم پر حرام کردے گا اور میں نے جب سے اس کے متعلق ان سے سنا ہے، کبھی انہیں ترک نہیں کیا۔

【7】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کسی ایسی عورت پر جو اللہ پر اور یوم آخرت پر (یا اللہ اور اس کے رسول پر) ایمان رکھتی ہو اپنے شوہر کے علاوہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں ہے (البتہ شوہر پر وہ چار مہینے دس دن سوگ کرے گی)

【8】

【9】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ جب مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سنتے تو وہی کلمات دہراتے جو وہ کہہ رہا ہوتاحتی کہ وہ خاموش ہوجاتا۔

【10】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ایک دن میں بارہ رکعتیں (نوافل) پڑھ لے اللہ اس کا گھر جنت میں بنادے گا۔

【11】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ایک دن میں فرائض کے علاوہ بارہ رکعتیں (نوافل) پڑھ لے، اللہ اس کا گھر جنت میں بنادے گا۔

【12】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جس قافلے میں گھنٹیاں ہوں اس کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے۔

【13】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جس قافلے میں گھنٹیاں ہوں اس کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے۔

【14】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور اس کے بعد بھی چار رکعتیں پڑھ لے تو اللہ اس کے گوشت کو جہنم پر حرام کردے گا۔

【15】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

ابن سعید بن مغیرہ ایک مرتبہ حضرت ام حبیبہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے ایک پیالے میں ستو بھر کر انہیں پلائے، پھر ابن سعید نے پانی لے کر صرف کلی کرلی تو حضرت ام حبیبہ نے فرمایا بھتیجے، تم وضو کیوں نہیں کرتے، نبی ﷺ نے تو فرمایا ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو کیا کرو۔

【16】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ایک دن میں فرائض کے علاوہ بارہ رکعتیں (نوافل) پڑھ لے اللہ اس کا گھر جنت میں بنا دے گا۔

【17】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ایک دن میں فرائض کے علاوہ بارہ رکعتیں (نوافل) پڑھ لے اللہ اس کا گھر جنت میں بنا دے گا، حضرت ام حبیبہ کہتی ہیں کہ میں ہمیشہ یہ رکعتیں پڑھتی رہی ہوں۔

【18】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ ان کے پاس مزدلفہ سے رات ہی کو تشریف لے آئے تھے۔

【19】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جس قافلے میں گھنٹیاں ہوں اس کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے۔

【20】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

ابن سعید بن مغیرہ ایک مرتبہ حضرت ام حبیبہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے ایک پیالے میں ستو بھر کر انہیں پلائے، پھر ابن سعید نے پانی لے کر صرف کلی کرلی تو حضرت ام حبیبہ نے فرمایا بھتیجے ! تم وضو کیوں نہیں کرتے ؟ نبی ﷺ نے تو فرمایا ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو کیا کرو۔

【21】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے تو فرمایا ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو کیا کرو۔

【22】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جس قافلے میں گھنٹیاں ہوں اس کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے۔

【23】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

حضرت ام حبیبہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو بندہ مسلم خوب اچھی طرح وضو کرے اور ایک دن میں فرائض کے علاوہ چار رکعتیں (نوافل) اللہ کی راہ کے لئے پڑھ لے اللہ اس کا گھر جنت میں بنادے گا پھر اس حدیث کے ہر راوی نے اپنے متعلق ان رکعتوں کے ہمیشہ پڑھنے کی وضاحت کی۔

【24】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

ابن سعید بن مغیرہ ایک مرتبہ حضرت ام حبیبہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے ایک پیالے میں ستو بھر کر انہیں پلائے، پھر ابن سعید نے پانی لے کر صرف کلی کرلی تو حضرت ام حبیبہ نے فرمایا بھتیجے ! تم وضو کیوں نہیں کرتے ؟ نبی ﷺ نے تو فرمایا ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو کیا کرو۔

【25】

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان کی حدیثیں

ابن سعید بن مغیرہ ایک مرتبہ حضرت ام حبیبہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے ایک پیالے میں ستو بھر کر انہیں پلائے، پھر ابن سعید نے پانی لے کر صرف کلی کرلی تو حضرت ام حبیبہ نے فرمایا بھتیجے ! تم وضو کیوں نہیں کرتے ؟ نبی ﷺ نے تو فرمایا ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو کیا کرو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے

【26】