1013. حضرت مقداد بن اسود (رض) کی بقیہ

【1】

حضرت مقداد بن اسود (رض) کی بقیہ

حضرت مقداد بن اسود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کرام (رض) سے فرمایا کہ تم لوگ بدکاری کے متعلق کیا کہتے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول نے اسے حرام قرار دیا ہے لہٰذا وہ قیامت تک حرام رہے گی، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ آدمی کے لئے دس عورتوں سے بدکاری کرنا اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرنے کی نسبت زیادہ ہلکا ہے پھر پوچھا کہ چوری کے متعلق تم لوگ کیا کہتے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول نے اسے حرام قرار دیا ہے لہٰذا وہ حرام رہے گی، نبی کریم ﷺ نے فرمایا انسان کا دس گھروں میں چوری کرنا اپنے پڑوسی کے یہاں چوری کرنے کی نسبت زیادہ ہلکا ہے۔