1005. حضرت عمروبن مرہ جہنی (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت عمروبن مرہ جہنی (رض) کی حدیثیں

حضرت عمرو بن مرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا حاضرین مجلس میں سے جس کا تعلق قبیلہ معد سے ہو اسے چاہئے کہ کھڑا ہوجائے میں نے کھڑے ہونے کے لئے اپنے کپڑے سمیٹے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا بیٹھے رہو پھر دوبارہ اعلان فرمایا تین مرتبہ اسی طرح ہوا بالآخر نبی کریم ﷺ سے میں نے پوچھ ہی لیا کہ یا رسول اللہ ! ﷺ ہم کس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا قبیلہ حمیر سے۔