1001. حضرت رکانہ بن عبدیزیدمطلبی (رض) کی حدیث

【1】

حضرت رکانہ بن عبدیزیدمطلبی (رض) کی حدیث

حضرت رکانہ سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق البتہ " دے دی پھر نبی کریم ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا نبی کریم ﷺ نے ان سے پوچھا کہ اس سے تمہارا کیا مقصد تھا ؟ انہوں نے عرض کیا ایک طلاق دینے کا نبی کریم ﷺ نے فرمایا قسم کھا کر کہو، انہوں نے قسم کھا کر کہا (کہ میرا یہی ارادہ تھا) تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تمہاری نیت کے مطابق طلاق ہوئی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔