44. اشعار کے بیان میں

【1】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

عمرو ناقد ابن ابی عمر ابن عیینہ سفیان بن عیینہ، ابراہیم بن میسرہ عمرو بن شرید حضرت عمرو بن شرید (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا تجھے امیہ بن ابی صلت کے اشعار میں سے کچھ آتے ہیں میں نے عرض کیا جی ہاں آپ ﷺ نے فرمایا سناؤ میں نے ایک شعر سنایا آپ ﷺ نے فرمایا اور سناؤ پھر میں نے ایک اور شعر سنایا آپ ﷺ نے فرمایا مزید سناؤ یہاں تک کہ میں نے سو شعر سنائے۔

【2】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

زہیر بن حرب، احمد بن عبدہ ابن عیینہ ابراہیم بن میسرہ عمرو بن شرید یعقوب بن عاصم، شرید حضرت شرید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے پیچھے سوار کیا باقی حدیث اسی طرح ہے۔

【3】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

یحییٰ بن یحیی، معتمر بن سلیمان زہیر بن حرب، عبدالرحمن بن مہدی، عبداللہ بن عبدالرحمن عمرو بن شرید ابراہیم بن میسرہ حضرت عمرو بن شرید (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے شعر پڑھنے کا مطالبہ فرمایا باقی حدیث اسی طرح ہے اس میں مزید اضافہ یہ ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ مسلمان ہونے کے قریب تھا اور ابن مہدی کی روایت میں ہے کہ وہ اپنے اشعار میں مسلمان ہونے کے قریب ہے۔

【4】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

ابوجعفر محمد بن صباح علی بن حجر سعدی شریک ابن حجر شریک عبدالملک بن عمیر ابوسلمہ ابوہریرہ (رض) نبی ﷺ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ عرب کے کلمات شعر میں سب سے عمدہ لبید کا یہ شعر ہے (أَلَا کُلُّ شَيْئٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ، ) آگاہ رہو ! اللہ عزوجل کے سوا سب چیزیں باطل ہیں۔

【5】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

محمد بن حاتم، ابن میمون ابن مہدی سفیان، عبدالملک بن عمیر ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ سب سے سچا کلمہ جسے شاعر کہتا ہے وہ لبید کا یہ قول ہے آگاہ رہو اللہ کے سوا سب چیزیں باطل ہیں اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہوجاتا۔

【6】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

ابن ابی عمر سفیان، زائدہ عبدالملک بن عمیر ابوسلمہ عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شاعر کے اقوال میں سب سے سچا قول آگاہ رہو اللہ کے سوا سب چیزیں باطل ہیں اور قریب تھا کہ ابن ابی صلت مسلمان ہوجاتا۔

【7】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عبدالملک بن عمیر ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے نبی ﷺ سے روایت نقل کی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا شعرا کے اشعار میں سب سے سچا شعر آگاہ رہو اللہ کے سوا سب چیزیں باطل ہیں، ہے۔

【8】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

یحییٰ بن یحیی، زکریا، اسرائیل عبدالملک بن عمیر ابوسلمہ بن عبدالرحمن ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سنا فرماتے تھے سب سے سچا کلمہ جسے شاعر کہتا ہے وہ لبید کا یہ کلمہ ہے آگاہ رہو اللہ کے سوا سب چیزیں فانی ہیں اور آپ ﷺ نے اس پر اضافہ نہیں فرمایا۔

【9】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

ابوبکر بن ابی شبیہ حفص ابومعاویہ ابوکریب ابوسعید اشج وکیع، اعمش، ابوصالح حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا شعر کے ساتھ بھر جانے سے بہتر ہے۔

【10】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، یونس بن جبیر محمد بن سعد حضرت سعد (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں کسی کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا شعر کے ساتھ بھر جانے سے بہتر ہے۔

【11】

شعر پڑھنے بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں

قتیبہ بن سعید ثقفی لیث، ابن ہاد مصعب بن زبیر حضرت ابوسعید (رض) سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ مقام عرج کی طرف جا رہے تھے کہ ایک شاعر سے شعر پڑھتے ہوئے سامنا ہوگیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا شیطان کو پکڑ یا شیطان کو روکو آدمی کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا شعر کے ساتھ بھر جانے سے بہتر ہے۔

【12】

نرد شیر چوسر کھیلنے کی حرمت کے بیان میں

زہیر بن حرب، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، علقمہ بن مرثد سلیمان بن بریدہ حضرت بریدہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے نرد شیر (چوسر) کھیلا اس نے اپنے ہاتھ کو گویا خنزیر کے گوشت اور خون سے رنگ لیا۔